ابنا: گجرات میں جلال پورروڈ پر دھشتگردوں نےجو موٹرسائیکل پر سوار تھےیونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سید شبیر حسین شاہ اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف طلبا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کی واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
.......
/169